Tuesday, September 29, 2020

بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل نمائندگی ظلم کو تقویت دینے کے مترادف ہے:فرمان علی حیدری جلالی

 

 لاہور تحریک لبیک یا رسول اللہ  کے قائم مقام امیر قاری فرمان علی حیدری نے نریندر مودی کے سلامتی کونسل میں مستقل ممبرشپ حاصل کرنے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر 421 دن سے غیر قانونی قبضہ جمانے والے ملک کو سلامتی کونسل میں نمائندگی دینا ظلم کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔کشمیریوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ ثابت کر دیا ہے۔ ایسے ملک کو سلامتی کونسل کا ممبر کیسے بنایا جاسکتا ہے جس نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہاء کر دی۔ بھارت کے اندر مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کے حقوق کو بری طرح سے پامال کیا جا رہا ہے۔ مودی نے ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا ہے۔ ایک طرف تو بھارت نے مسئلہ کشمیر، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے معاملے پر ہمیشہ دوہری پالیسی اختیار کی ہے۔دوسری طرف بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اسے بلیک لسٹ میں شامل کرنا چاہتا ہے ۔جس کے نتیجے میں پاکستان کو شدید ترین عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا

فرمان علی حیدری کا مزید کہنا تھا کہ ان شاءاللہ ہم بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لینگے

بس ہمیں آپس میں اتفاق و اتحاد سے کام کرنا ہوگا

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only