Monday, May 25, 2020

کیا عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں بڑی خبر سامنے آگئ

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چینی کے بعد وزیراعظم نے آٹے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے

 وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چینی کے بعد آٹے بحران کی رپورٹ فی الفور جمع کروائی جائے

انہوں نے کہا کہ چینی کے بعد آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، چینی کے کیسز ایف آئی اے اور نیب کو دیے جارہے ہیں اسی طرح آٹے کے کیس بھی نیب اور ایف آئی اے کو دیے جارہے ہیں

شیخ رشید نے کہا کہ میرا دوست خطرے میں ہے، سافٹ ویئر بدلنے کا اب وقت نہیں ہے، 31 جولائی سے پہلے پہلے بہت سے گرفتاریاں ہو سکتی ہیں 

وفاقی وزیر نے دوبارہ لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ لاک ڈاؤن ایک بار پھر سے کیا جائے گا، امید یہی ہے کہ کاروباری ادارے کھلے رہیں گے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only