Monday, May 18, 2020

ٹڈی دل سے کیسے بچا جائے کسانوں کے لئے نہایت اہم معلومات

اس وقت پورے ملک میں خاص طور پر بلوچستان اور پنجاب میں ٹڈی دل بہت ذیادہ تعداد میں موجود ہے۔
جنوبی پنجاب میں اس کے کافی سارے جھنڈ مختلف اضلاع میں موجود ہیں۔

1: ٹڈی دل کو دیکھتے ہی کہ دینا کہ حملہ ہو گیا ہے، یہ بات درست نہیں ہے۔ حملہ کا مطلب ہے ٹڈی دل کا کسی جگہ بیٹھ جانا۔

2: ٹڈی دل اجالے میں(دن کی روشنی میں) سفر کرتی ہے اور ایک دن میں 150 سے 250 کلومیٹر کا سفر کر لیتی ہے۔
اب ایک آدمی نے صبح 10 بجے ٹڈی دل کا جھنڈ دیکھا تو وہ یہ نہیں کہ سکتا کہ میرے علاقے میں ٹڈی دل کا حملہ ہو گیا ہے کیونکہ ٹڈی دل نے تو ابھی 200 کلومیٹر آگے جا کر بیٹھنا ہے۔

3: ٹڈی دل پر سپرے صرف بیٹھی ہوئ حالت میں ممکن ہے۔ اس کیلئے شام 7 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک کا وقت ہے کہ ہم نے اس دوران سپرے کرنا ہے۔

4: ٹڈی دل ایک صحرائ کیڑا ہے اس لئے ویرانے میں موجود درختوں اور جھاڑیوں پر بیٹھنا پسند کرتی ہے۔
اگر فصلات والے علاقے میں شام ہو جائے تو یہ تیل دار فصلات پر بیٹھنا پسند کر رہی ہے۔
جیسے کپاس، سورج مکھی وغیرہ کو بہت پسند کر رہی ہے اور کافی نقصان کر رہی ہے۔

*کسان بھائیوں اور دوستوں سے التماس*

ٹڈی دل کا جھنڈ دیکھتے ہی محکمہ زراعت توسیع یا پلانٹ پروٹیکشن یا کراپ رپورٹنگ سروس یا کسی بھی محکمہ زراعت کی ونگ  کے کسی بھی ملازم کا فون نمبر آپ کے پاس ہو فوری اطلاع دیں۔
یا *محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن 080017000* پر
یا *PDMA  کی ہیلپ لائن 1129* پر اطلاع دیں۔

*اطلاع دینے کا طریقہ*

اس وقت ٹڈی دل کا ایک بڑا جھنڈ فلاں جگہ سے گزر رہا ہے۔ اس کی چوڑائ تقریبا اتنی ہے جیسے 5 کلومیٹر۔ اس کی لمبائ تقریبا اتنی ہے جیسے 12 کلومیٹر۔ اس کی سمت شمال مغرب یا جو بھی ہو۔

*انتہائ اہم معلومات*

1: یاد رہے کہ دن 10 بجے سے لے کر دن 3 بجے تک جھنڈ کی چوڑائ کم ہوتی ہے اور لمبائ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ دن 3 بجے کے بعد جھنڈ کی چوڑائ زیادہ ہو جاتی ہے اور لمبائ کم ہو جاتی ہے۔
جب سورج غروب ہونے لگتا ہے تو یہ ویرانے کی طرف یعنی آبادی سے دور چلی جاتی ہے۔

2: درختوں، جھاڑیوں اور پودوں پر بیٹھتی ہے اور ساری رات ان کے پتے کھاتی ہے۔ جب پیٹ بھر جاتا ہے تو بھی پتوں کو کاٹ کاٹ کر نیچے گراتی رہتی ہے۔
جب سورج کی روشنی اس پر پڑتی ہے تو یہ دھوپ سینکنے کیلئے درختوں اور پودوں سے نیچے اتر آتی ہے اور جو بھی فصل وہاں پر موجود ہو اسے تہس نہس کر دیتی ہے۔

 3: جب سورج کی روشنی تیز ہو جاتی ہے تو یہ اڑ جاتی ہے اور اپنا سفر پھر سے شروع کر دیتی ہے۔
یاد رہے کہ جب تک سورج کی روشنی اس پر نہیں پڑے گی یہ اپنی جگہ سے نہیں ہلے گی۔ چاہے 7 دن بادل رہیں یہ اپنی جگہ پر بیٹھی رہے گی۔
4: * اگر دن کے وقت کسی علاقے میں بیٹھ جائے تو اسے اپنی فصلات سے دور رکھنے کیلئے بہت ذیادہ شور پیدا کریں۔ ڈھول، ٹین کا بجانا کافی موثر ثابت ہوتا ہے۔
اپنی فصل کے قریب دھواں پیدا کرنے سے بھی ٹڈی دل اڑ جاتی ہے*

5: *اگر رات کو آپ کی فصل پر بیٹھ جائے تو لیمبڈا سائ ہیلو تھرین کا سپرے کریں۔*
5۔2 فیصد ای سی بحساب 3 ملی لیٹر فی لیٹر پانی۔
10 فیصد ای سی بحساب 1 ملی لیٹر فی لیٹر پانی۔

*نوٹ*
ہر ضلع میں محکمہ زراعت کی ٹیمیں ریڈ الرٹ ہیں اور اطلاع ملتے ہی رات کو موقع پر پہنچ جاتی ہیں۔ محکمہ کے پاس مشینری موجود ہے لیکن ٹڈی دل کا ایک جھنڈ میلوں تک پھیلا ہوا ہوتا ہے۔
ساری رات سپرے کرنے کے باوجود بھی 100٪ جھنڈ پر سپرے نہیں ہو سکتا

*جس علاقے میں ٹیمز سپرے کر رہی ہوں، اس جگہ  ضرور جایا کریں*

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only