شاہد آفریدی کے بیان پر بھارتی کرکٹر شیکھر دھون
اور سابق کرکٹر گوتم گھمبیر تڑپ اٹھے اپنے لیڈروں کی طرح گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئے۔ شاہد آفریدی نے کشمیر میں کھڑے ہوکر کشمیریوں کے حق میں اور مودی کے خلاف بیان کیا دیا، بھارتی کرکٹررز تپ گئے، کسی نے شاہد آفریدی سے دوستی توڑنے، کسی نے لاتعلقی کا اعلان کردیا تو کوئی گیدڑ بھبکیوں پر اتر آیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیکھردھون نے لکھا کہ ’’اس وقت جب ساری دنیا کرونا سے لڑرہی ہے تو اس وقت بھی تم کو کشمیر کی پڑی ہوئی ہے۔ شیکھر دھوؤن نے گیدڑبھبھکی دیتے ہوئے کہا کہ کشمیرہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا۔ چاہے تم 22 کروڑ لے آؤ، ہمارا ایک ، سوالاکھ کے برابر ہے، باقی گنتی آپ کرلینا
انڈین کھلاڑیوں اور سیاست دانوں کو بھڑکیں مارنے کے علاوہ آتا ہی کیا ہے
Post a Comment