Friday, April 30, 2021

خضدار پولیس کی معزز عوام کے ساتھ ظالمانہ رویئے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان سنی تحریک خضدار

 

 خضدار میں پولیس چند قانون شکن کرپٹ لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہوگئی ہے، پاکستان سنی تحریک خضدار 


خضدار کوشک میں پولیس کی جانب سے نوجوان پر تشدد اور اسٹریٹ فائرنگ کھلی قانون شکنی ہے جو کہ عوامی اضطراب کا سبب بن سکتا ہے، پاکستان سنی تحریک خضدار، 


پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے جنرل سیکریٹری حافظ گُل حسن قادری صاحب اور ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک خضدار سید نعیم شاہ صاحب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار پولیس کے ہاتھوں شہید ہونے والے حافظ قرآن سلیم قادری کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے اور مسئلہ حل ہوا نہیں کہ اب کوشک کا واقعہ بھی پولیس کی طرف سے اقدام قتل سے کم نہیں تھا -



پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے جنرل سیکریٹری حافظ گل حسن قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ خضدار آل پارٹیز کانفرنس خضدار کے موجودہ صورتحال کے لئے ضروری ہے پاکستان سنی تحریک خضدار آل پارٹیز کانفرنس کے لئے تمام سیاسی پارٹیز سے رابطہ کرے گی -


ترجمان، پاکستان سنی تحریک خضدار

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only