ہری پور ( نثار احمد سے ) ہری پور یونین کونسل سکندر پور سے عمر ٹاؤن اور دیگر ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادیوں کو جانے والے راستے کی حالت زار پر علاقہ مکین شدید پریشان بارہا میڈیا کی نشاندہی کے باوجود اس راستے پر کسی نے توجہ نہ دی جبکہ علاقہ مکینوں سمیت اس راستے سے گزرنے والے خاص طور پر خواتین بچے اور مریضوں کو ہسپتال لیجانے پر انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ معززین کے مطابق گزشتہ الیکشن سے قبل باباۓ بلدیات رہنما پاکستان تحریک انصاف یوسف ایوب خان نے یہاں کے لوگوں کے سامنے مزکورہ راستے جو کہ تصویر میں اپنے مناظر ظاہر کر رہا ہے راستہ مکلمل پانی کی گزر گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے رہی سہی کسر مقامی ڈیری فارم مالکان نے گوبر کے ڈھیر لگا کر پوری کر رکھی ہے کو پختہ کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا مگر افسوس وہ اپنا وعدہ بھول گۓ ہیں علاقہ کی عوام نے ڈی سی ہری پور سے اس علاقہ کا وزٹ کرنے اور اس علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس علاقے کا سفر ہری پور تحصیل سے آدھ کلو میٹر سے بھی کم فاصلہ ہونے کے باوجود اس علاقے کے مزکورہ بنیادی مسئلے کو حل نہ کرنا حد درجے کی بے انصافی ہے
Post a Comment