Tuesday, November 3, 2020

حضور نبی کریم ﷺ کے نام پر قربان ہونیوالے عاشقِ رسول غازی علم الدین شہید کی دو وصیتیں آج تک پوری ہورہی ہیں جانیے وہ کیا ہیں

 

 ایک تو یہ کہ بارانِ رحمت کی بوندیں میری قبر پر آنے سے نہ رکیں اس لئے میری قبر پر چھت نہ ڈالی جائے چناچہ آج تک چھت نہیں ہے صرف اردگردزائرین کی آسائش کے لئے لینٹر ڈالے گئے ہیں ہم جب حاضر ہوئے باران رحمت جاری تھی جو انکے مزار پر براہِ راست آرہی تھی ہم دوران فاتحہ و دعا بھیگتے رہے۔

غازی علم الدین علیہ الرحمہ کی دوسری وصیت یہ کہ میرے مزار پرچاروں طرف گلاب ہوں تازہ پھول پتیاں رہیں۔

دوستوں اکثردیکھا گیا کہ دیگر غازیان کے مزارات (اولیا کے مزارات کی بات الگ ہے) پر اکثر صرف خاص مواقع پرہی گل پاشی ہوتی ہے اور عام دنوں محض رسمی۔ ۔ مگر 1929 سے آج تک آپ جب بھی غازی علم الدین علیہ الرحمہ کی تربت پر تشریف لے جائیں ہمیشہ تازہ پھول پتیوں کے ڈھیر ہی نظر آئیں گے اس مزار کی خاصیت یہ کہ باسی ہونے سے پہلے ہی تازہ پھول کوئی نہ کوئی زائر پیش کرجاتا ہے۔ ہم نے بھی غازی علم الدین علیہ الرحمہ کی اسی وصیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے تازہ پھول پیش کئے میں نے بطور خاص نوٹ کیا کہ ہر دس منٹ کے وقفے سے زائرین پھول لے کر آرہے تھےجبکہ باسی پھول بھی وقفے وقفے سے ہٹائے جارہے تھے تازہ پھول اس قدر زیادہ تھے لگتاتھاکہ آج ان کا عرس ہے مگر یہ یہاں روز کا معمول ہے

میں جب تک مزار پر حاضر رہا مذکورہ ہر دو وصیتوں کے اثر میں مست رہا گلاب کی تازگی و خوشبو سے مسحور رہا ذہن میں استعارہِ غیرت وعزتِ رسول جناب رضوی مدظلہ کا ایک ہی جملہ گونج رہا تھا ”غازی دی قبر تے اے پٗھل کون پاندا اودی تے شادی وی نئی ہوئی۔ ۔

(مفہوم کہ انکی تو کوئی آل اولاد بھی نہیں)

جی بابا جان 21 سالہ سنی نوجوان غیرت مصطفی ﷺ میں اپنی جان قربان کرگیا تو جاتے جاتے جو وصیت وہ کرگیا ایسا کیسے ہو کہ وہ پوری نہ ہو۔ ۔۔


نوٹ: (مزار پر چھت نہ ہونے والی غازی کی اس ایک وصیت سے دیوبندی وغیرمقلدین غازی علم الدین علیہ الرحمہ کے بارے دعوے کرتے ہیں کہ غازی علم الدین چھت وغیرہ(مزار بنانے) کے خلاف تھے اس لئیے وہ ہمارے تھے اکثر سنیوں کو اس وصیت سے ورغلاتے ہیں مقتول دیوبندی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بلال خان نے بھی میرےساتھ ایک مباحثہ میں غازی علم الدین علیہ الرحمہ کو دیوبندی ثابت کرنے کے لئے یہی دلائل پیش کیے تھے خیر فقیر نے مذکورہ تحریر میں مزار کی چھت نہ ہونے کی حکمت بیان کردی ہے)

از محمد عثمان صدیقی

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only