Thursday, October 8, 2020

سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری سامنے آگئی



سعودی عرب میں کورونا بیماری کے دوران فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے پاکستان میں لاکھوں سعودی ویزہ ہولڈرز پھنس گئے تھے۔ اب تک 40 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی واپس جا چکے ہیں تاہم مزید ہزاروں ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر سعودی عرب واپس پہنچنا ہے نہیں تو ان کی ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں

اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے  پی آئی اے نے سعودی حکام سے اکتوبر میں اضافی ایک سو اٹھارہ پروازیں چلانے کی اجازت مانگی تھی۔ مگر سعودی حکومت نے 118 کی بجائے اٹھاسی اضافی پروازوں کی اجازت دی ہے۔ اس طرح اب پی آئی اے کی ماہانہ پروازوں کے علاوہ اس مہینے اٹھاسی خصوصی پروازوں کی اجازت ملنے سے کل 180 پروازیں سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ جسکی وجہ سے ہزاروں افراد کی سعودیہ واپسی ممکن ہو سکے گی

پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پی آئی اے کی ہفتہ وار 23 پروازیں سعودی عرب جا رہی ہیں اور اتنی ہی تعداد میں پروازیں ہفتہ وار پاکستان آتی بھی ہیں۔ اس وقت پاکستان سے سعودیہ جانے والوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ وہاں سے واپس آنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اس وقت کراچی لاہور اور اسلام آباد سے جدہ کے لیے روزانہ ایک پرواز روانہ ہو رہی ہے، اس کے علاوہ مدینہ، دمام اور ریاض کے لیے بھی پروازیں جاری ہیں۔

سیالکوٹ، ملتان اور پشاور کے لیے بھی خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جونہی سعودی حکومت نے تارکین وطن کو واپس آنے کی اجازت دی تو ہزاروں پاکستانیوں نے فوری طور پر دستیاب پروازوں کی ہزاروں ٹکٹس بُک کروا لی تھیں، جس کے باعث ہزاروں پاکستانیوں کو انتظار کرنا پڑا، تاہم اب پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے باقی پاکستانی بھی جلد از جلد سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ سعودی حکام کو بتایا گیا تھا کہ ہزاروں پاکستانی ایسے ہیں جن کی اگر فی الفور سعودیہ واپسی نہ ہوئی تو ان کی ملازمتیں ختم ہونے سے وہ بڑی پریشانی میں پھنس جائیں گے۔ سعودی حکام نے انسانی ہمدردی کی بنا پر ماہانہ پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ پاکستانیوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جا سکے


Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only