کراچی: گلشن اقبال میں دھماکے کے بعد نجی اسپتال نے بغیر فیس کے زخمیوں کے علاج سے انکار کردیا، اسپتال انتظامیہ کی بے حسی نے ایک زخمی شخص کی جان لے۔
مسکن چورنگی پر دھماکے کے بعد نجی اسپتال میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، جاں بحق ہونیوالے شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے زخمی کی جان گئی ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے پہلے 50 ہزار روپے جمع کرانے کیلئے کہا ، اسپتال انتظامیہ کی بے حسی اور غفلت کی وجہ سے زخمی جاں بحق ہوا، لواحقین کا کہنا ہے کہ زخمی تڑپتا رہا لیکن اسپتال انتظامیہ پیسے مانگتی رہی اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جان ضائع ہوگئی۔
دوران علاج زخمی شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد لواحقین اور شہریوں نے نجی اسپتال کا گھیراؤ کرلیا ہے۔
اسپتال کے باہر شدید نعرے بازی کی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ نے اسپتال کے دروازے بند کرکے پولیس کو طلب کر لیا ہے۔
Post a Comment