پردے والی لڑکیوں سے نکاح کرو، شرم و حیا والی لڑکیوں سے نکاح کرو، غریب لڑکیوں سے نکاح کرو۔
یہ خواتین تمہاری گھر کو جنت بنا دیں گی، ایسی عورت ایک مرد کے لیے دنیا کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔
ایسی لڑکیوں کی نا خواہشات زیادہ ہوتی ہیں اور نا ہی یہ جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھتی ہیں، انکی مکمل زندگی انکے والدین سے شروع ہوتی یے اور مجازی خدا پر ختم ہوتی ہے۔
کسی پینٹ شرٹ والی کی طرف نا چلے جانا کہ وہ بہت خوبصورت ہے، کسی بے پردہ عورت سے نکاح نا کرلینا کہ اسکی طرف دل کھنچا چلا جاتا یے، کسی بدتمیز لڑکی کی طرف نا چلے جانا کہ زندگی خوبصورت گذرے گی، کسی بداخلاق لڑکی کی طرف مت چلے جانا کہ تم زندگی کو خوشگوار سمجھنے لگو،
ان لڑکیوں کے اندر خدا کا خوف نہیں ہوتا یہ تمہاری نافرمان قرار پایئں گی، یہ لڑکیاں اپنے والدین کی عزت نہیں کرتی تمہارے والدین اور تمہاری عزت کو پیروں میں رکھے گی، انکے نزدیک حیا شرم صرف کتابی باتیں ہیں، انکے نزدیک ادب و اخلاق پرانی باتیں ہیں،
انکے نزدیک عورت کی آزادی سب سے زیادہ اہم ہے، یہ پردے کو جہالت سمجھتی ہیں، پردہ والی خواتین کو غریب اور حقارت بھری نظروں سے دیکھتی ہیں یہ اسلامی احکامات کا مذاق اڑاتی ہیں.
یہ بواۓ فرنڈ گرل فرنڈ کلچر کو درست مانتی ہیں، انکا کتابوں سے علمی گفتگو سے بزرگوں کی محفلوں سے دل گھبراتا ہے، کالج کینٹین، ریسٹورنٹ اور پارکس وغیرہ انکی پسندیدہ جگہیں ہیں،
ان سے نکاح کرکے زندگی خراب نا کرلینا، ازدواجی سکون برباد نا کرلینا، غریب لڑکیوں کی طرف آؤ، ایمان والی لڑکیوں کی طرف آؤ، یہ شاید زیادہ جہیز نہیں لاسکتی، یہ شاید عمدہ فرنیچر نہیں لاسکتی، لیکن یہ حیا اور شرم لیکر آۓ گی، یہ ادب و آداب لیکر آۓ گی، یہ بہترین سیرت و اخلاق لیکر آۓ گی، یہ تمہیں گھر میں بادشاہ بنا کر رکھے گی، یہ تمہیں دل و جان سے مجازی خدا مانے گی تمہارے حقوق ادا کرے گی، یہ تمہاری ایک تکلیف پر آنسو بہا دے گی، تمہیں بے قرار دیکھ کر وہ بے قرار ہوجائے گی۔ یہ تمہارے تھوڑے دیے پر راضی ہوجاۓ گی، تمہاری لائی ہوئی چیزوں میں نقص نا نکالے گی، تمہاری عزت کو اپنی عزت سمجھے گی، تمہارے والدین کو اپنے والدین سمجھے گی، تمہاری اولاد کی اعلی پرورش کرے گی انہیں حسن اخلاق سکھاۓ گی، یہی عورتیں اللہ کی طرف سے نعمت ہیں مگر افسوس کہ ایسی لڑکیاں جہیز نا ہونے کی وجہ سے گھروں میں کنواری بیٹھی ہیں، یہ غریب مزدور کی بیٹیاں دنیا کی حوریں ہیں، ان سے نکاح کرو گھر کو جنت بناؤ۔۔۔۔۔۔!!!!
🍁جہیز کی لالچ میں اپنی زندگی برباد مت کرلینا۔ 🍁
Post a Comment