اسلام اور پاکستان مخالف مواد پایا گیا، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ پر لاکھوں 'اسلام دشمن اور پاکستان مخالف' یو آر ایلز کو بلاک کردیا ہے۔
پی ٹی اے نے پارلیمنٹ میں جمع کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مختلف ویب سائٹوں پر کم از کم 59 ہزار 200 سے زائد 'اسلام مخالف' یو آر ایل کی نشاندہی کرکے ان میں سے 46 ہزار 431 کو بلاک کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد' پر مبنی 16 ہزار 700 سے زائد یو آر ایلز کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 20 ہزار سے زائد یو آر ایلز پر 'دفاع پاکستان' کے خلاف مواد موجود تھا۔ ان میں سے 13 ہزار 400 سے زائد یو آر ایلز کو بلاک کردیا گیا۔
پی ٹی اے کے مطابق 'عدلیہ مخالف' مواد شائع کرنے پر 5 ہزار 600 سے زائد یو آر ایل کو بلاک کردیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اتھارٹی کےمطابق مجموعی طور پر 9 لاکھ 72 ہزار 391 یو آر ایلز کو بلاک کیا گیا ہے جن پر 'نفرت انگیز مواد، اسلام دشمن اور پاکستان مخالف خیالات اور دفاع پاکستان کے خلاف مواد' موجود تھا۔
رپورٹ کے مطابق غیر قانونی مواد شائع کرنے میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو تفصیلات ارسال کردی ہیں
Post a Comment