وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں خاتون پر تھانیدار کے تشدد کے واقعہ پر آر پی او گوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
"تشدد کرنے والے تھانیدار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے" - وزیراعلیٰ پنجاب
▪︎تھانیدار کو گرفتار کر کے FIR درج کر لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان حکومت میں آنے سے پہلے پنجاب پولیس سمیت پاکستان بھر کی پولیس کو ٹھیک کرنے کا کئی بار کہہ چکے ہیں اب جبکہ عمران خان کی حکومت کو دو سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے مگر پنجاب پولیس سمیت پاکستان بھر کی پولیس ویسی کی ویسی ہے
عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار پولیس ہی عوام سے رشوت بھی لیتی ہے اور غریب قیدیوں پر تھانوں میں بے پناہ تشدد بھی کرتی ہے
عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی اگر صرف پولیس ہی ٹھیک ہو جائے تو معاشرے سے نوے فیصد جرائم ختم ہو جائیں
Post a Comment