Sunday, September 6, 2020

جب سات ستمبر 1974 کو علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی نے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی قرارداد پیش کی تو اسوقت مولانا عبد الستار خان نیازی کہاں تھے ایک ایمان افروز داستان

جب قائد ملت اسلامیہ قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃاللہ علیہ نے پارلیمنٹ میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قرارداد پیش کی اس زمانے میں مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی رحمة الله عليہ حرمین شریفین حاضری کے لیے گئے ہوئے تھے مدینہ منورہ میں حاضری کے وقت حضور پرنور سیدالعالمین مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں مولانا عبدالستار خان نیازی علیہ رحمہ کو حکماً ارشاد فرمایا کہ تم اب مسجد نبوی چھوڑ دو اور پاکستان چلے جاؤ. وہاں ختم نبوت کی تحریک چل رہی ہے اس میں حصہ لو اور اسکی تشہیر ساری دنیا میں تم نے کرنی ہے

مولانا نیازی علیہ رحمہ نے عرض کیا یارسول الله صلی الله عليه وآلہ وسلم وہاں تو بھٹو کی حکومت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا فیصلہ تمھارے حق میں ہوگا مولانا نیازی علیہ رحمہ اسی وقت الوداعی سلام عرض کر کے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے اور جدہ ائرپورٹ پہنچے فوراً ٹکٹ کا انتظام ہو گیا جبکہ اتنی جلدی یہ سب ہو جانا خلاف معمول تھا اور آپکو جدہ سے لاھور کے بجائے کراچی کا ٹکٹ ملا. کراچی پہنچتے ہی امام شاہ احمد نورانی رحمة الله عليه کے پاس پہنچے اور سارا ماجرا سنایا بڑی محبت اور احترام و ادب سے حضور پرنور صل اللہ علیہ وسلم کا سلام مولانا شاہ احمد نورانی رحمة الله عليه کو پہنچایا اور یہ بھی بتایا کہ تحریک ختم نبوت کی کامیابی کی بشارت عطا ہوگئی ہے لیکن جو فریضہ سونپا گیا ہے کہ ساری دنیا میں اسکی تشہیر کرنی ہے اس حوالے سے فکرمندی ہے کہ وسائل کا انتظام کیسے ہو گا؟ اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا تو اس زمانے میں ڈیڑھ لاکھ روپے بنا. اللہ کی شان اسی مجلس میں ایک تاجر نے کہا کہ 80 اسی ہزار روپے اس مقصد کے لیے میں پیش کر تا ہوں آپ کام شروع کر دیں اگلے روز اس نے اپنے ایک دوست کو ساری بات بتائی جس کا تعلق لاھور سے تھا اس دوست نے کہا کہ آپ میری طرف سے باقی 70 ستر ہزار روپیہ دے دیں میں آپکو بنک ڈرافٹ بھجوا دیتا ہوں یوں ایک ہی روز میں سارے اخراجات کا انتظام صرف دو افراد کے ذریعے ہوگیا پھر جیسے بشارت عطا ہوئی تھی بلکل اسی کے مطابق اللہ پاک نے کامیابیاں نصیب کیں اور ملکی قانون کی روشنی میں قادیانی غیر مسلم قرار پائے 

اقتباس : ماہنامہ سوےء حجاز لاھور .

  

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only