کراچی میں اوور بلنگ کی بڑھتی شکایات پر گورنر ہاؤس سندھ نے نیپراکو خط ارسال کیا ہے، جس میں کراچی کے شہریوں کے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں نیپرا کوبتایا گیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے کے الیکٹرک سے متعلق شکایات ملی ہیں، شکایات گھریلو کے ساتھ صنعتی اور کمرشل صارفین کی بھی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف اووربلنگ کی شکایات پر آڈٹ کرایا جائے،عام آدمی کے لیے بجلی کا بل ڈراؤنا خطاب ہوگیا ہے،کے الیکٹرک ریلیف کے بجائے لوگوں سے ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہے۔
Post a Comment