Tuesday, July 14, 2020

بھارت کا ایک اور کرارا جھٹکا


 
تہران:ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبےسے الگ کرکے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں  کیاہےجب چین نے ایران کے ساتھ 400 ارب ڈالر کی 25 سالہ اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق ایران نے پراجیکٹ شروع کرنے اور فنڈنگ میں تاخیر کرنے پر بھارت کو اس پراجیکٹ سے الگ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اور ایران نے 2016 میں افغانستان کی سرحد کے ساتھ چابہار بندرگاہ سے زاہدان تک ریل لائن تعمیر کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

چار سال بعد ایرانی حکومت نے فنڈز اور منصوبہ شروع کرنے میں مسلسل تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ہندوستان کو منصوبے سے خارج کردیا اور اب یہ منصوبہ خود تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only