جنوبی پنجاب میں مدراینڈچائلڈ، کارڈیالوجی اور جنرل اسپتال بنائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کاکوئی شہر، قصبہ اور دیہات ترقی کےثمرات سے محروم نہیں رہےگا، ماضی میں ترقی محض کاغذوں میں تھی، ہماری حکومت کاغذی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، اور ہم مختلف منصوبوں پر کام بھی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ترقی زمین پر نظر بھی آتی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت یکساں ترقی کے وژن پریقین رکھتی ہے، پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کو ترقی کے سفر میں یکساں اہمیت دی جارہی ہے، مذکورہ علاقے میں محرومیاں ختم کی جائیں گی اور وہ بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 2برس میں متعدد اسپیشل اکنامک زون پرکام شروع کرچکی ہے۔
اپنے دوسرے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، دنیا بھی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہارہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مخالفوں کو گریبان میں جھانکنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے کروناچیلنج پر بھی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی ناکام کوشش کی، حکومت کے دوراندیش اقدامات سے وبا کا پھیلاؤ کم ہوا ہے، عیدالاضحیٰ پر بھی ایس اوپیز پر عمل دآمد یقینی بنانا ہوگا، عوام سے اپیل ہے عید سادگی سے منائیں، عیدپرقربانی کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
Post a Comment