Monday, July 20, 2020

عرفان شاہ نے نارووال علی پور سیداں شریف میں ایسا کیا کہہ دیا جسکی وجہ سے ہر سنی عرفان شاہ کی اس حرکت کی مذمت کرنے لگا

عرفان شاہ نے نارووال میں جو حدیث مصطفیٰ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) پڑھی اسکا موضوع یہ تھاکہ جو بندہ اہلبیت کی عزت و احترام نہیں کرتا وہ یا تو منافق ہے یا ولد الزنا یا ولد الحرام عرفان شاہ یہ حدیث شریف سنا کر مفتی محمد اشرف آصف جلالی صاحب کو اہلبیت کا گستاخ ثابت کر رہے تھے اور ساتھ باری،باری تین انگلیاں جوڑ کر کہہ رہے تھے ان میں سے کونسی انگلی لینی ہے
جو پسند ہے وہ لے لو
(استغفر اللہ)
پہلی بات تو یہ ہے کہ دنیا جانتی ہے مفتی محمد اشرف آصف جلالی صاحب اہلبیت کے خادم و نوکر ہیں ہرگز،ہرگز گستاخ اہلبیت نہیں جان بوجھ کر انکو اہلبیت کا گستاخ ثابت کرنے کے لیے پورا زور لگایا جارہا ہے
دوسری بات یہ ہے کہ اگر کوئی بدبخت انسان نما حیوان اہلبیت کا گستاخ ہو بھی تو اسے کے متعلق ممبر رسول پر بیٹھ کر یہ حدیث شریف سنانا اور ساتھ باری،باری تین انگلیاں کھڑی کرکے یہ کہنا کہ ان میں سے جو پسند ہے وہ انگلی لے لو کیا یہ حدیث مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی اور ممبر رسول کی کھلی توہین نہیں
حدیثِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم میں تو گستاخ اہلبیت کے متعلق یہ فرمایا گیا ہے کہ وہ منافق ہے، ولد الزنا ہے یا ولد الحرام ہے
 (معاذاللہ ثم معاذاللہ) یہاں انگلیاں دینے کا ذکر آپ نے کیوں کیا
اور پھر ایک مایہ ناز عظیم سنی عالم دین کے متعلق
 ایسا کرنا تو اور زیادہ غلط ہے
پیر سید جلال الدین شاہ صاحب کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے
سمجھدار سنی عوام عرفان شاہ کا ادب و احترام کرتے رہینگے
مگر بطورِ عالم دین علی پور سیداں شریف میں، منور شاہ جماعتی کو
منور شاہ کو،سعید احمد گجراتی کو،حنیف قریشی کو، سعید احمد اسد کو،انتصارالحسن کو،شمش الرحمان کو اور رافضیوں کو خوش کرنے کے لیے آپ نے جو کچھ کیا ہے اس سے عوام اہلسنت میں آپ کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور ایک عالم دین ہونے کی حیثیت سے مفتی محمد اشرف آصف جلالی صاحب کی قدر لوگوں کے دلوں میں اور زیادہ بڑھ گئی ہے کیوں کہ انہوں نے آپ کی غلیظ ترین گالیوں کا جواب نہ دیا ہے نہ دینگے
ہاں کنزالعلماء نے اپنے ایک ٹویٹ میں اتنا ضرور کہاں ہے
‏دین حق کی رات دن کرتا ہوں جو رکھوالیاں
اس کے بدلے آج یہ پہنچیں ہیں مجھ کو گالیاں

کربلائی ہوں پرانا گولیوں کا ڈر نہیں
روز محشر پوچھ لوں گا جس نے دی ہیں گالیاں
تحریر حافظ محمد زبیر جلالی گجرات۔۔۔
سوفیصد درست لکھا آپ نے ہم اسکی حمایت کرتے ہیں
تقریظ علامہ محمد فیض رسول قادری نوری پرنسپل مدنی اسلامک یونیورسٹی فاطمۃ الزھراء گجرپور شریف گجرات

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only