Friday, June 12, 2020

جب سے بجٹ کا اعلان ہوا ہے ہمارے نادان نوجوان دوست دشمن کی لگائی تیلی سے جنگل میں آگ برپا کرنا چاہتے ہیں_ خیر حقائق کی طرف چلتے ہیں!

کسی نیوز چینل کی ایک فیک پوسٹ کو شئیر کیا جارہا یے جس میں تعلیم کا بجٹ 4 ارب روپے اور دفاع کا 14 سو ارب سے ذیادہ بتایا گیا ہے_ 

 پہلی بات تو یہ ہے کہ تعلیم کا بجٹ 94  ارب رکھا گیا ہے جس میں 30 ارب روپے بنیادی تعلیم اور 64 ارب روپے اعلی تعلیم کیلئے مختص کیے گئے ہیں_ 

 جبکہ دفاعی بجٹ 12 سو ارب سے کچھ ذیادہ ہے آپ اپنے اعداد و شمار درست فرمالیں_ 

 ڈیفنس کے اخراجات اور تعلیمی اخراجات میں فرق بھی تو ہے_ 
ایک ایف 16 جنگی جہاز کی قیمت/مینٹیننس اور فیول پر جو رقم خرچ ہوتی ہے کیا ایک سکول پر بھی اتنی ہی رقم خرچ ہوتی ہے؟

ہمارا ڈیفنس بھارت کیخلاف ہے اور وہ ہم سے 8 گنا ذیادہ خرچ کررہا ہے مگر وہاں ایسے سوال نہیں کیے جاتے_ 

بھائی ہمارا مقابلہ بھارت اور اسرائیل سے ہے جو ہم سے کئی گنا ذیادہ خرچ کرتے ہیں_

پاکستان کا ٹوٹل بجٹ 7600 ارب کا پیش کیا گیا جس میں 1200 ارب ڈیفنس پر خرچ کرنا ٹوٹل بجٹ کا 16 فیصد سے بھی کم بنتا ہے_

ہمارے دفاعی ادارے اس کم ترین بجٹ میں اندرونی و بیرونی محاذ پر سرگرم ہیں_

ہمارے سول ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ملک کے اندرونی حالات بھی فوج کو سنبھالنے پڑتے ہیں_ ناگہانی آفات سے لیکر کرکٹ ٹیمز تک اور پولیو کے قطروں سے لیکر کورونا کے مریضوں تک سب کچھ فوج کو ہی کرنا پڑتا ہے_ 

16 فیصد تو فوج لے گئی جس کی کارکردگی نظر بھی آتی ہے باقی 84 فیصد بجٹ لینے والے سول اداروں کی کارکردگی کہاں ہے؟
 ایک خاص انداز میں 16 فیصد بجٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ 84 فیصد کے بارے میں کوئی سوال/اعتراض ہی نہیں؟

کیوں؟ 

آپ خود ہی دیکھ لیں

بجٹ کی صرف 16 فیصد رقم میں ایٹمی پلانٹس اور میزائیل پروگرام چلائے جاتے ہیں 

جنگی جہاز اور ٹینک بنائے جاتے ہیں 

آبدوزیں اور بحری جنگی جہاز بھی چلائے جاتے ہیں 

نیا سازوسامان اور اسلحہ خریدا جاتا ہے

چودہ لاکھ کی موجودہ آرمی کی تنخواہیں/ضروریات اور لاکھوں کی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین کے اخراجات بھی یہیں سے نکالے جاتے ہیں_

اس سب کے علاہ پیرا ملٹری فورسز جن میں رینجرز/ایف سی/بی ایم پی جیسے دیگر ادارے شامل ہیں ان کے اخراجات بھی اس 16 فیصد بجٹ سے نکالے جاتےہیں_ 

اندرون و بیرون ملک کام کرنے والی انٹیلیجنس ایجنسیز کے نیٹ ورکس کو بھی اسی 16 فیصد بجٹ میں سمویا جاتا ہے_

 ملک میں ہر قسمی کرائسز میں سول اداروں کیساتھ شانہ بشانہ رہنے والا ادارہ صرف فوج ہے_

ہم پھر بھی اس 16 فیصد پہ تنقید کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ اس 84 فیصد کا بھی حساب لیں جو سول اداروں پہ خرچ ہورہا ہے_ 
یقین کریں اگر فوج کا ادارہ بھی سیاستدان ہی چلاتے تو فوج کو 16 کے بجائے 84 فیصد بجٹ بھی دیا جاتا تو کم پڑتا_ 
ورنہ تو ہمارا ہر ادارہ خسارے میں ہے یا گروی پڑا ہے_

خدارا اپنی فوج کی قدر کریں اور دفاعی اداروں پر اعتماد کریں، فخر کریں اور ان کا شکریہ ادا کریں کہ آپ آٹھ گنا بڑے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکتے ہیں تو صرف اسی دفاعی اداروں کی وجہ سے ورنہ شام۔ عراق، کویت، فلسطین، کشمیر، لیبیا اور یمن کے حالات سے کون واقف نہیں؟؟

بقلم خود عمار یاسر قیصرانی 
اسلام زندہ باد 
پاکستان پائندہ باد
پاک فوج زندہ بادhttps://youtu.be/a39lULOhvSE

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only