آج میں تندور پہ روٹی لینے گیا، میں نے پیسے دیئے اور روٹی لگانے والے کو روٹی لگانے کا کہا.
اسی اثناء میں اک اور شخص بھی آ گیا ، اس کو شاید جلدی تھی یا بہت سے لوگوں کی طرح رعب جھاڑنا چاہتا تھا، تندور والے سے اس نے دو تین بار جلدی روٹی لگانے کا کہا، تندور والے نے سنی ان سنی کر دی۔
وہ صاحب جو رعب جھاڑ رھے تھے پھر اس نے مزید غُصے سے روٹی لگانے کو کہا جس کے جواب میں روٹی لگانے والے نے تاریخی جملہ کہا جس کے بعد میرے سمیت کسی کی اس کو روٹی جلدی لگا نے کے مطالبہ کی جرات نہ ہوئی۔
تندور والے نے کہا
"صبر کر لے جناب اگر تو اتنا ہی بدمعاش ہوتا تو گھر پر ہی روٹیاں نہ پکوا لیتا"
Post a Comment