![](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjX7uzRHXWs3hoqT6XGSJanPqRl9lP5ija0o-O1Hs1OGjEQJpRMrssXRCLFirlM_6jYxAhO6IynoT5NW08QGT1E7ZDI4MB2wcvTffhIFUKaVhH8dQn2HBmR24yjgvSk9pX7SWM4aTK-fWE/s1600/IMG_20200519_183211.JPG)
محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ضلع سیالکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے محکمہ پنجاب پولیس ، کے سب انسپکٹرتھانہ صدر سیالکوٹ ، اویس بسرا کو رنگے ہاتھوں 20000ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر نشان ذدہ نوٹ بھی برآمد کر لیےگئے۔یہ کاروائی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ رنگے ہاتھوں گرفتار ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے، لاک ڈاؤن کے دوران، دفعہ 144 کی آڑ میں، دوران ناکہ ڈیوٹی شہری عثمان غنی کی کار کو روکا. اور جامع تلاشی کچھ برآمد نہ ہوا. بعد میں تھانہ صدر لے جا کر گاڑی میں ایک سے زیادہ افراد کے سوار ہونے پر پرچہ درج کیے جانے کی دھمکی دیتے ہوئے 41 ہزار روپے رشوت طلب کرنے لگا.جبکہ 9ہزار روپے دوران تلاشی رکھ لیے. بڑی منت سماجت کرنے پر 20 ہزار روپے رشوت پہلے اور باقی بعد میں وصول کرنے پر رضا مند ہوا. جس پر شہری نے محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ سے رجوع کیا. ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ کے سرکل آفیسر رائے صفدر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اویس بسرا، سب انسپکٹر تھانہ صدر سیالکوٹ کو 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ، علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
Post a Comment