بھمبر(حافظ محمد زبیر سے) تحریک لبیک کی طرف سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا انتخاب لڑنے کی سزا حلقہ کس وینساں کے لوگوں کو نہ دی جائے ان خیالات کا اظہار محمد شاکر رضوی امیر تحریک لبیک پاکستان تحصیل برنالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اے سی برنالہ اور محکمہ شاہرات کو بار،بار درخواست کی گئی ہے کہ کس وینساں برساتی نالے کے اوپر پلی تعمیر کر دی جائے مگر کسی نے اس طرف توجہ نہیں کی جس وجہ سے بارش کے بعد کس وینساں اور بھمبر کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں حلقہ ایل اے 5 سے تحریک لبیک پاکستان کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر علامہ خورشید احمد نقشبندی نے کس وینساں میں موقع پر جاکر لوگوں کا مسئلہ سنا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
Post a Comment