Monday, July 19, 2021

ڈی پی او گجرات عمر سلامت پر ایک بڑا سوالیہ نشان


 ڈی پی او گجرات عمرسلامت پر

 ایک بڑا سوالیہ نشان ؟ 😪


گجرات کے مختلف واقعات میں 3 لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کے علاقہ جسوکی سے غلام عباس سکنہ جانو چک کی جواں سالہ بیٹی مسمات ( ر ) بی بی کو عامر وغیرہ نے زبردستی اغواء کرلیا ہے ۔۔!!!


 تھانہ ڈنگہ کے علاقہ موضع امرہ خورد کے رہائشی لال خاں کی جواں سالہ بیٹی مسمات ( ک ) بی بی کو شعیب وغیرہ نے اغواء کرلیا ہے ۔۔!!!


 جبکہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ نواحی موضع دھامہ سے محمد جمیل سکنہ محلہ شاہ سرمت کھاریاں کی جواں سالہ (م) بی بی کو نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے ہیں، پولیس نے الگ الگ مقدمات تو درج کر لئے ہیں مگر ان کیسز کا "منہ متھا"  بنتا ہوا ابھی نظر نہیں آ رہا ،


دوسری جانب شہر کے معروف سیاسی فیملی کے ممبر راجہ عمر کو دن دہاڑے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ہے وہ خوبصورت نوجوان بھی ابھی موت حیات کی کشمکش میں ہے ، اس نوجوان کے ماں باپ کے دل پر کیا گزر رہی ہو گی ، 


سوال یہ ہے کہ گجرات پولیس کیا کر رہی ہے ، ڈی پی او گجرات عمر سلامت کے آئے روز دورہ اور سرپرائز وزٹ کی پریس ریلیز ہمیں تواتر سے مل رہی ہیں مگر جرائم کی رفتار اور شرح بالکل پہلے سے بھی تیز ہو گئی ہے ، جیسے جیسے وہ کوشش کرتے ہیں جرائم بڑھتے جا رہے ہیں ۔۔!!!


گجرات پولیس اور بالخصوص ڈی پی او عمرسلامت کے لئے ایک بہت ہی بڑا سوالیہ نشان ہے ۔۔۔؟


طارق بشیر بٹ

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only