Tuesday, June 29, 2021

علامہ نجیب اللہ زہری کون ہیں اور کس مزہبی و سیاسی تنظیم کے ساتھ وابستہ رہ کر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

 


پاکستان سنی تحریک کی تعرفی نشست میں پاکستان سنی تحریک سوشل میڈیا ٹیم ملارہی ہے آپ سے  علامہ نجیب اللہ زہری صاحب رکن مرکزی شوریٰ کونسل پاکستان سنی تحریک بلوچستان کو جہاں آپ ان سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں جانیں گے ان کا تنظیمی، سیاسی و سماجی سفر کیسے شروع ہوا اور اب انکی مصروفیات کیا ہیں-


سوال، السلام عليكم نجیب زہری صاحب آپ کی پیدائش کب اور کہاں کی ہے آپ کس قبیلے سے ہیں والد کا نام اور مصروفیات کیا ہیں؟ 

جواب،  وعليكم السلام پاکستان سنی تحریک سوشل میڈیا ٹیم کا شکریہ کہ تعرفی نشست میں موقع دیا میں 10-3-1992 میں خضدار باغبانہ میں محمودانی زہری قبیلہ میں پیدا ہوا  والد گرامی کا نام عبداللہ جان زہری ہے والد سرکاری ملازم ہیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان کی خدمت سرانجام دے رییں ہیں-

سوال،  آپ سیاسی و سماجی مصروفیات کے علاوہ کاروبار بھی کرتے ہیں ؟

جواب،  جی الحمد للہ  ٹریڈز کا کاروبار کرتا ہوں خضدار بلوچستان میں

سوال، آپ کس سلسلہ تصوف سے بیعت ہیں۔ ؟

جواب، جی میرے پیر صاحب سلسلہ عالیہ قاسمیہ مشہوری شریف لاڑکانہ سندھ ہیں میری بیعت سلسلہ قادریہ قاسمیہ کی ہے، 

سوال،  آپ نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے کہاں کہاں سفر کیا؟ 

جواب، میں نے ابتدائی تعلیم ، میٹرک، ایف اے، خضدار بلوچستان سے حاصل کی اور  دینی تعلیم، تنظیم المدارس پاکستان سے منسلک،  جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے عالمیہ کی سند حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے اسلامک سٹڈیز میں ایم فل کیا ہے انشاءاللہ پی ایچ ڈی کے لئے فارنر کنٹری جانے کی تیاری کر رہا ہوں، 

سوال، آپ نے پاکستان سنی تحریک کب جوائن کی اور جوائن کرنے کے کیا اسباب تھے اب کس عہدے پر ہیں تنظیم کے علاوہ کیا کیا مصروفیات ہیں ؟ 

جواب میں نے 2006 میں پاکستان سنی تحریک میں شمولیت کی شمولیت کے اسباب پوچھیں تو وہ بانی پاکستان سنی تحریک قائد اہلسنّت شہید سلیم قادری صاحب کی خطابات اور مشن سے متاثر ہو کر، ابتداً کارکن کی حیثیت سے تحصیل باغبانہ خضدار میں کام کیا پھر تحصیل ذمہ داریوں کے بعد ضلعی علماء کونسل کے چیئرمینشپ ملی اس کے بعد زوب ڈویژن کی زمہ داری ملی موجود زمہ داری رکن مرکزی شوریٰ کونسل پاکستان سنی تحریک بلوچستان ہوں  آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا رکن بھی ہوں- پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ بلوچستان کا وائس پریزیڈنٹ ہوں بطور کالمسٹ حال حوال ویب اور نشت بلوچستان کے لئے سیاسی و دینی کالمز لکھتا ہوں-

 سوال،  بطور ینگ لیڈر آپ نے کیا کیا اچیومنٹس کیئے ہیں؟ 

جواب ، اللہ تعالیٰ کا ہزار ہا شکر اور والدین کی دعاؤں سے  میں نے بطور ینگ لیڈر بہت سے نیشنل اور انٹرنیشنل کانفرنسز میں بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی ہے پازیٹو پاکستان یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے  نیشنل ینگ لیڈ کا اعزازی ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے ٹرانسفارمرنگ پاکستان کے 2019 کا ینگ لیڈر ایوارڈ بھی وصول کیا ہے-

ایک سوال کے جواب پر  آپ کا کہنا تھا ثروت اعجاز قادری صاحب کی شفقت اور ہر مشکل وقت میں رہنمائی کی وجہ سے لیڈر شپ کوالٹییز میں بہتری آئی-

 سوال، آپ کو کسی اور تنظیم کی طرف سے کبھی آفر ہوئی ؟ 

جواب،  ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ بولے کہ بہت سی مذہبی و سیاسی جماعتوں سے شمولیت اور مراعات کی آفر ہوئی مسلک اور تنظیمی مشن سے وفا نے کہیں جانے کی اجازت نہیں دی اور ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہیں اور جانے کی-

سوال،  آپ کے پسندیدہ کھیل کون کونسے ہیں اور آپ  شوق سے کس کھیل کا حصہ رہے ہیں؟ 

جواب،  مجھے کھیلوں فٹبال پہت پسند ہیں، ٍفٹبال اور کرکٹ شوق سے کھیلتا رہا ہوں ابھی بھی فراغت میں فٹبال کھیلتا رہتا ہوں، 

سوال،  بلوچستان میں پاکستان سنی تحریک کی سیاسی و مذہبی کیا پوزیشن ہے  ؟

جواب، الحمد للہ پاکستان سنی تحریک بلوچستان مذہبی و سیاسی حوالے سے کام کر رہی ہے پاکستان سنی تحریک بلوچستان علماء،  مساجد و مدارس کے تحفظ کے لئے ہر وقت فرنٹ لائن پر رہی ہے، 2012 میں جب علماء اہلسنت کو پورے بلوچستان میں ایک منصوبے کے تحت شہید کیا جا رہا تھا تو پاکستان سنی تحریک نے پورے بلوچستان میں احتجاج کی کال دی بہت سی مساجد اور مدارس کا قبضہ بھی چھوڑایا - یہی وجہ ہے کہ  بلوچستان کی عوام اہلسنت سربراہ  پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے پیار اور محبت کرتی ہے اور بلوچستان کے علماء اور مشائخ پاکستان سنی تحریک کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only