Tuesday, June 29, 2021

ہم حافظ آفتاب مولا شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرنے پر گجرات پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان سنی تحریک گجرات

 

لالہ موسی بھدر(نوائے صداقت) رپورٹ مرزا یاسین قادری

 صاحبزاہ حافظ آفتاب مولا شہید بھدر کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے ہم پر آر پی او گوجرانولہ ڈی پی او گجرت عمر سلامت ڈی ایس پی سرکل کھاریاں ایس ایچ او تھانہ ککرالی اور دیگر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے علمائے اہلسنت کے ساتھ کئے گئے وعدے سے وفا کرتے ہوئے تین ہفتے کے اندر ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں جیل کی سلاخوں میں ڈالا

 گجرات پولیس کی اس کامیاب کاروائی سے مذھبی حلقوں میں جو بے چینی اور اضطراب تھا الحمدللہ اس کا خاتمہ ہوا ہے  ہم پاکستان سنی تحریک کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہیں نے اک عالم دین کے اندھے قتل کو کم عرصے میں ٹریس کر کے ضلع گجرات کے امن و امان کو بحال رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا

محمد شہباز بٹ صدر پاکستان سنی تحریک ضلع گجرات

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only