پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر علی بلوچ نے اپنے بیان میں کہا نوجوان فیضان جتک کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے - اس میں کوئی شک نہیں کہ پورے بلوچستان میں رمضان المبارک کے مہینے میں پولیس گردی عروج پر ہے حکام بالا اور محکمہ پولیس نوجوان فیضان جتک کے قتل میں ملوّث اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقتول کے لواحقین کو فوری انصاف فراہم کریں- اس طرح کے واقعات محکمہ پولیس سے عدم اعتماد کو جنم دیتے ہیں
پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے صدر علی بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل خضدار میں نوجوان حافظ القرآن شہید سلیم ملک قادری بھی پولیس کے ہاتھوں شہید ہوئے ہم نے بارہا احتجاج کیا کہ پولیس کی وردی میں ایسے دہشتگردوں کو سخت سے سخت قانونی سزا دی جائے تاکہ ایسے سفاکانہ واقعات کا خاتمہ ہو سکے -
ترجمان، پاکستان سنی تحریک بلوچستان
Post a Comment