گجرات (نوائے صداقت) پاکستان سنی تحریک شہر گجرات کے صدرحافظ محمد شاہد جلالی صاحب کی قیادت گلانوالہ میں بہت اہم اور کامیاب مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سنی تحریک کے متحرک ترین ساتھی محمد عبداللہ سمیت کثیر تعداد میں علاقہ کے نوجوانوں اور علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سنی تحریک کے تنظیمی کام کے ساتھ ساتھ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت علاقہ بھر میں فلاحی کاموں پر بھی بھرپور توجہ دی جائے گی اور علاقہ کے کسی بھی غریب ضرورت مند خاندان یا فرد کی جہاں تک ممکن ہو داد رسی کی جائے گی حافظ محمد شاہد جلالی نے مزید کہا کہ غرباء کی خدمت کے لیے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد گلانوالہ سیکٹر میں ایک خصوصی دفتر بھی قائم کیا جائے گا جہاں مخلوق خدا کی خدمت کے لیے ہم ہر وقت موجود رہیں گے
*میڈیا انچارج پاکستان سنی تحریک گجرات*
*حافظ محمد زبیر*
Post a Comment