Thursday, May 28, 2020

سیالکوٹ چیمبر آف ایجوکیشن کے چیئر مین جاوید نور تامبرا نے موجودہ حکومت کی تعلیم دشمنی کا پول کھول دیا

سیالکوٹ چیمبر آف ایجوکیشن کے چیئر مین جاوید نور تامبرا نے کہا کہ تعلیم کبھی ہماری ریاست کی ترجیحات میں وہ مقام حاصل نہیں کرسکی جو اس کو ملنا چاہیے تھا۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت وجود میں آئی تو باقی پاکستانیوں کی طرح اہل علم نے بھی ان سے بہت سے امیدیں لگالیں کیونکہ موجودہ حکومتی ٹیم جب اپوزیشن تھی تو تب انہوں نے تو عوام کو تعلیم کے میدان میں ترقی کے خواب دکھائے جوتاحال پورے نا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت تعلیم کے سلسلے میں ایک بچے پر تقریبا7500روپے سے زیادہ ماہانہ خرچ کرتی ہے جبکہ پنجاب میں 95فیصد نجی  سکول4000روپے سے کم فیس لیکر معیاری تعلیم کا علم بلند کئے ہوے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  بیشک کروونا وبا اللہ تعالی کی طرف سے ہمارا امتحان ہے اور ہمیں اس سے لڑنا اور کامیاب بھی ہونا ہے مگر اس سے لڑتے لڑتے ہم تعلیم کو زندگی کے دیگر شعبوں سے الگ اور پیچھے نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تعلیم کو اہمیت دیتے ہوئے سکول اور کالجوں میں تدریسی عمل کو جاری کرنے کیلئے ایس او پی  جلد بنائیں، ملک بھر کے سکولوں اور کالجوں کو کھولنے کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ نجی سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کا بوجھ اٹھاے اور نجی سکول کے  ٹیچرز کو تنخواہیں دینے کے لئے معاونت کرے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only