Thursday, May 28, 2020

ہر اچھا اور نیک کام کرنے سے پہلے کیا پڑھنا چاہیے

بِسْمِ اللّٰهِ:اللہ کے نام سے شروع علامہ احمد صاوی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں قرآن مجید کی ابتداء بِسْمِ اللّٰهِ سے اس لئے کی گئی تاکہ اللہ تعالٰی کے بندے اس کی پیروی کرتے ہوئے ہر اچھے کام کی ابتداء بِسْمِ اللّٰهِ سے کریں صاوی الفاتحۃ ۱ / ۱۵) اور حدیث پاک میں بھی اچھے اور اہم کام کی ابتداء بِسْمِ اللّٰهِ سے کرنے کی ترغیب دی گئی ہےچنانچہ

حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے حضورپر نورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا جس اہم کام کی ابتداء بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سے نہ کی گئی تو وہ ادھورا رہ جاتا ہے کنز العمال کتاب الاذ کار الباب السابع فی تلاوۃ القراٰن وفضائلہ الفصل الثانی الخ ۱ / ۲۷۷ الجزءالاول الحدیث:۲۴۸۸)

 لہٰذا تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ہرنیک اور جائز کام کی ابتداء بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سے کریں اس کی بہت برکت ہے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only