Thursday, November 12, 2020

چینی اور گندم بحران سکینڈل کے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں ایف آئی اے کی بددیانتی کو بے نقاب کر دیا


چینی اور گندم بحران سیکنڈل۔


لاہور ہائی کورٹ میں شریف فیملی اور جہانگیر ترین کی ایف آئی اے کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔


عدالت  نے درخواستوں کو منظور کر لیا۔


عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتےہوئے کالعدم قرار دے دیا ۔


درخواستگزاران کے خلاف ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کی۔فیصلہ ۔


ایف آئی اے  نے قانونی تقاضے پورے کرنے کی بجاہے  درخواستگزاران کو ناجائز تنگ اور حراسان کرنا شروع کر دیا ۔فیصلہ ۔


عدالت  ایف آئی اے کے اس غیر قانونی اقدام کو کا کالعدم قرار دیتی ہے ۔فیصلہ 


جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔


عدالت کے روبرو درخواستگزاران کی طرف سے سلیمان اسلم بٹ اور سلیمان  اکرم راجہ ایڈووکیٹس نے دلائل دیے تھے۔


عدالت کے روبرو وفاقی حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اپنے دلائل میں درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا تھا 


عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف تادیبی کاروائی روکنے اور حراساں کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی  میں بھی توسیع کر رکھئ تھئ


عدالت نے ایف آئی اے کو  ملز مالکان کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر  رکھئ تھئ


گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے اپنے دلائل میں درخواستوں کی مخالفت کی تھی


وفاقی حکومت نے چینی کی قلت پر 16 مارچ کو انکوائری کمیشن تشکیل دیا، درخواست گزاران


فاروقی پلپ ملز اور العریبیہ شوگر ملز پر کارپوریٹ فراڈ کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست گزاران


وفاقی کابینہ نے فاروقی پلپ مل اور العریبیہ شوگر ملز کیخلاف انکوائری کرنے کا غیر قانونی حکم دیا ہے۔وکلا درخواستگزاران 


شوگر ملز کیخلاف تحقیقات 90 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گٸی  ہے۔درخواستگزاران 


 عدالت جےآئی ٹی کا العریبیہ شوگر ملز سے ریکارڈ طلبی کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے وکیل درخواست گزاران


العریبیہ شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کیخلاف وفاقی حکومت کے انکوائری کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، استدعا


طلبی کے نوٹسز معطل کیے جائیں اور ہراساں کرنے سے روکا جائے، استدعا

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only