Saturday, October 10, 2020

میاں جلیل احمد شرقپوری کے معاملے پر ن لیگی ایم پی اے نے ساری ن لیگ کو بیچ چوراہے ننگا کر دیا

 

 لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے جلیل شرقپوری کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو ن لیگی اراکین کی کھلی بدمعاشی قرار دے دیا۔


 مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جلیل احمد شرقپوری کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر دیگر ارکان بھی آوازیں اٹھانے لگے۔

ایم پی اے نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ سوموار کو پنجاب اسمبلی جائیں گے جس میں دم خم ہے وہ آکر روکے، اب یہ بدمعاشی نہیں چلے گی نواز شریف جس راستے پر چل رہا ہے وہ تنہائی کا راستہ ہے، نشاط ڈاہا نے مزید کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ ہمیں اسمبلی میں الگ نشتیں دیں۔


انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں میاں جلیل احمد شرقپوری کے ساتھ ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے اس حرکت سے منتخب اسمبلی ارکان کی توہین کی گئی، ہم سب جلیل شرپقوری کے ساتھ کھڑے ہیں۔


رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ نواز صرف اسی کو ووٹ سمجھتا ہے جو اسے ملے، عمران خان کے پاس ووٹوں کی اکثریت ہے اس کی بھی عزت کرے، نواز شریف خود باہر بیٹھا ہے، دوسروں کو سڑکوں پر آنے کا کہتا ہے۔

نواز شریف جیسے لوگوں نے ستر سال سے اس قوم کو بیوقوف بنا رکھا ہے


نشاط ڈاہا نے کہا کہ نواز شریف دولت بچانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے

نشاط ڈاہا نے کہا کہ ہم دھوم دھام سے اسمبلی جائیں گے، اگر ن لیگی اراکین میں جرأت ہے تو راستہ روک کر دکھائیں، پنجاب اسمبلی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں روک سکتے ہو تو روک کر دکھاؤ

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only