کراچی : کراچی کے صارفین کےلیے بجلی مہنگی کرنے کے لیے حکومت نے تیاریاں پوری کرلیں، کے الیکٹرک نے مجوزہ اضافے کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن نے ابھی تک کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا، لیکن کے الیکٹرک نے اضافے کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پرجاری کردیں ہیں۔
کے الیکٹرک نے ویب سائٹ پر ہی اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حتمی نہیں ہے، حتمی نوٹی فکیشن کے مطابق اس میں ردوبدل ہوسکتاہے،گیارہ ماہ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے جاری کردیے ہیں۔
کے الیکٹرک نے ویب پر واضح کیا ہے کہ ماہانہ 300یونٹ تک کے گھریلوصارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں ہوگی، ماہانہ 301سے 700یونٹ فی یونٹ بجلی ایک روپے 65پیسے مہنگی ہوگی۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 5کلو واٹ لوڈ کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 9پیسے مہنگی ہوگی، 5کلو واٹ سے زیادہ لوڈ کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ 2روپے 89پیسے مہنگا ہوگا،جنرل سروسز کے شعبوں کےلیے بھی فی یونٹ بجلی 2روپے 89پیسے ہی مہنگی ہوگی۔
Post a Comment