لاہور(نوائے صداقت ) پاکستان سنی تحریک پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھرنے کہاہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی شان میں گستاخیاں کسی صورت قبول نہیں،شاتم ِصحابہ ذاکرآصف رضاعلوی کی جانب سے خلیفہ بلافصل امیرالمومنین سیدناحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شاتم صحابہ ذاکرآصف علوی کو فوری گرفتارکرکے قرارواقعی سزادیں،پاکستان سنی تحریک جمعہ کے ملک گیراجتماعات میں حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کرے گی،استعماری قوتیں پاکستان کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں دھکیلناچاہتی ہیں، محرم الحرام میں اصحاب ِ رسولﷺ کی شان اقدس میں گستاخی بلاشبہ ملک وقوم کو فتنے اور آگ میں دھکیلنے کی سازش ہے، لہذٰا ارباب اختیارکو چاہئے کہ شاتم صحابہ ذاکرآصف علوی کے خلاف آئین وقانون کے مطابق فوری طورپرکاروائی عمل میں لائیں تاکہ ملک وقوم فرقہ وارانہ فسادسے محفوظ رہے اور آئندہ کسی کو ایسی مذموم ومکروہ جسارت کرنے کی جرأت نہ ہو سکے،آل وآصحاب رسول رضی اللہ عنھم کی عزت ونامو س اور شان وعظمت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔
راہ خدا خدا میں تکالیف برداشت کرنا ہمیشہ سے خاصان خدا کا معمول رہا ہے
ن لیگ کے دور حکومت میں بھی علماء کرام پر بڑا ظلم و ستم کیا گیا رہتی سہتی کسر نام نہاد تحریک انصاف نے نکال دی ہے
آصف علوی جیسا بد ترین گستاخ صحابہ آزاد ہے
جبکہ اہلبیت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم و اصحاب رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے خادم و نوکر ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب،قاری زوار بہادر صاحب،علامہ شاہد رفیق مدنی صاحب ناحق قید میں ہیں
کوئی بات نہیں ظالمو یہ وقت بھی گزر جائیگا اور ان شاءاللہ حق کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا
Post a Comment