Wednesday, August 5, 2020

پہلے بھارتی فوج قابض تھی اب بھارتی عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے: مشال ملک*


Kashmir
**
*رپورٹ : ملک طارق*

اسلام آباد : کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی، اب بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے۔

 حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا، ڈیتھ وارنٹ بھارت نے کشمیری عوام کے نہیں بلکہ اپنے خلاف جاری کیا۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے دکھا دیا وہ عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا بڑا مخالف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے فوج قابض تھی، اب بھارت نے اپنے عوام کو کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے بھیج دیا ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only