Tuesday, August 18, 2020

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، لاہور ریلوے اسٹیشن سے ایک دہشت گرد گرفتار

 **

*رپورٹ : ملک طارق*


لاہور : انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔


 سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گرد کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ، دستی بم اور بارودی سامان برآمد کرلیا، دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


محکمہ انسداددہشت گردی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسٹیشن کے قریب بارودی مواد سمیت خودکش حملہ آور کے انتظار میں تھا، دہشت گردوں نے حساس دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔


انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے آنے سے قبل ہی دہشت گرد لیاقت خان کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا، اور دہشت گرد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only