Tuesday, August 18, 2020

مدرسے جاتے ہوئے اغواء ہونے والی بچی میانوالی سے بازیاب اغواء کار گرفتار*

 **

*رپورٹ : ملک طارق


اسلام آباد : تھانہ ترنول کے علاقے سے اغواء ہونے والی دس سالہ ہاجرہ نامی بچی  میانوالی سے باحفاظت بازیاب اغواء کار گرفتار 


بچی کے والد غلام نبی نے تھانہ ترنول پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بچی مدرسہ میں گئی تھی جو ابھی تک گھر واپس نہیں ائی شک ہے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے بازیابی کے لیے ہماری مدد کی جائے 


ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے بچی کی بازیابی کے لیے  ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی 


پولیس ٹیم جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے بچی کو میانوالی سے بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئی، پولیس نے اسد عباس نامی اغواء کار کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only