Sunday, July 19, 2020

گجرات / اسسٹنٹ کمشنر گجرات کو کنجاہ میں یرغمال بنانے نعرہ بازی کرنے اور بدتمیزی کرنا تاجروں کو بھاری پڑ گیا


لیڈ کرنے والے تاجروں پر ایف آئی آر درج ، دکانیں سیل دو گرفتار  ، مزید چھاپے جاری  ، تاجر ترلے منتیں کرنے پر آگئے اور سیاسی سفارشییں ڈھونڈنے لگے ۔۔۔!!!!
________________________
ہم نے کل بھی عرض کیا تھا کہ لاک ڈاؤن لگانا یا ختم کرنا اسسٹنٹ کمشنر کا اختیار نہیں ہے یہ اختیار صرف صوبائی اور وفاقی حکومت کو ہے اسسٹنٹ کمشنر یا ضلعی انتظامیہ کا کام صرف عملدرآمد کروانا ہے ، اس دوران کسی بھی سرکاری ملازم یا آفیسر کو یرغمال بنا لینا بدتمیزی کرنا یہ کار سرکار میں مداخلت ہے اور ریاست کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ،
اب اگر ہر شخص اٹھ کر ریاست کو چیلنج کرنے لگے تو پھر نظام تلپٹ ہو جائے گا ، سارا سسٹم درہم برہم ہو جائے گا ،
لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر آپ کو کوئی تکلیف ہے یا پرابلم ہے تو مناسب طریقے سے پرامن احتجاج کریں آپ کا حق ہے ، مناسب شخصیت کے سامنے اور مناسب پلیٹ فارم کا ہونا بھی ضروری ہے ، علاقے کے ایم پی اے اور ایم این اے ہم اسی لیے منتخب کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے ہمارے مسائل حل کریں اور اوپر صوبائی و وفاقی حکومت کو آگاہ کریں ، صوبائی اسمبلی کے سامنے یا قومی اسمبلی کے سامنے بھی اپنے حقوق کے لیے  پر امن احتجاج کیا جا سکتا ہے ، توڑ پھوڑ گالی گلوچ اور بدتمیزی کی کہیں بھی گنجائش اور اجازت نہیں ہے ۔۔!!!!!

(طارق بشیر بٹ)

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only