بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تعلیمی ادارے وفاق کے فیصلے کے تحت 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے انتظامیہ کو کورونا کی روک تھام سے متعلق آگہی دی جائےگی۔
اس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور عملے کو وائرس سے بچاؤ کے لیے تربیت بھی دی جائے گی۔
Post a Comment