Friday, June 26, 2020

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہاں،کہاں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کر دی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرقائد میں آج اور کل بوندا باندی کے بعد ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم آج جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

 محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج رات کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوگی، اور ہلکی بارش کا یہی سلسلہ اگلے روز بھی دیکھا جائے گا۔

شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا، تاہم شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارش تیز ہوئی تو کے الیکٹرک کا نظام پھر درہم برہم ہوجائے گا، جبکہ موجودہ صورت حال میں ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جھنگ، گوجرہ، ساہیوال میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only