Saturday, June 6, 2020

پنجاب اسمبلی میں حضور اکرمﷺ اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے اصحاب کی توہین پر مبنی کتابوں کی اشاعت وفروخت کیخلاف قرارداد منظور

نوائے صداقت
پنجاب اسمبلی نے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ،اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان اقدس کے خلاف لکھی جانے والی تین کتابوں "دی فرسٹ مسلم" "آفٹر دا پرافٹ" اور "شارٹ ہسٹری آف اسلام"
 پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ باعث ندامت ہے کہ اس سرزمین پر ایسی کتب بھی موجود ہیں جن میں لکھا گیا مواد برداشت کرنا کسی مسلمان کیلئے ممکن نہیں۔

قرار داد کے متن کے مطابق یہ ایوان حکم دیتا ہے کہ متعلقہ محکمہ تینوں کتب پر فوری پابندی عائد کرے اورمارکیٹ میں موجود تمام کاپیوں کو ضبط کرکے اسی اجلاس میں اگلے جمعے تک نوٹیفکیشن پیش کرے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے بعد ایوان نے بازاروں میں موجود تینوں کتابوں کو ضبط کرنے اور نوٹیفکیشن ایوان میں پیش کرنے کا حکم دیا۔https://youtu.be/rsPJ9t2HDco

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only