**
*رپورٹ : ملک طارق*
مراد سعید نے کہا کہ بلاول کا چیلنج قبول کرتا ہوں اور انہیں خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتاہوں۔ میں خود بھی سندھ آؤں گا اور ہسپتالوں کا دورہ کروں گا۔وفاقی وزیر
مواصلات مرادسعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے لحاظ سے فنڈز مختص ہونے سے سندھ کا 10 فیصدحصہ بڑھا۔ عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں،بلاول جس حلقے سے منتخب ہوئے وہ ابھی بھی پسماندہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے لاڑکانہ میں احساس سینٹر پروگرام کادورہ کیا۔ وزیراعظم کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے ہرجگہ پہنچیں گے۔ کہا گیا وزیراعظم کا دورہ سندھ سیاسی تھا۔
مراد سعید نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے زخموں پرمرہم نہیں رکھا۔ احساس کیش پروگرام کے تحت لاکھوں لوگوں کو امداد مل چکی۔ غریب اور مزدورطبقے کی بحالی وزیراعظم کی اہم ترجیح ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستحقین تک امداد پہنچائی وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے پر آپ سیاست شروع کر دیتے ہیں۔ کراچی میں وفاقی نمائندے اپنی مدد آپ کے تحت امداد کر رہے ہیں۔
کراچی میں پانی کا مسئلہ بنا ہوا ہے،ٹڈیوں کے حملے سے سندھ میں چھوٹے کسانوں کا نقصان ہو رہاہے۔ سندھ جہاں ٹڈیوں کاحملہ ہوا،وہاں حکومت نے گاڑیاں ہڑپ کرنےکامنصوبہ بنالیا۔ ایمرجنسی بنیادوں پرٹڈی دل کے تدارک کیلئے اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ ین سی او سی میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا جاتا ہے۔ بلاول بھٹوکی سیاست صرف بیانات تک محدودہے،لیگی قیادت نے کوئی بہتر ہسپتال نہیں بنایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے راشن دینے کا وعدہ کیا لیکن دیا کسی کو نہیں۔ 70 سال ملک پرحکومت کرنے والے باہر سے علاج کرارہے ہیں۔
Post a Comment