ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کے مطابق ملزم انعام اللہ پرائیویٹ کلینک میں انیستھیزیا ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتا رہا ہے
کلینک مالک کے مطابق خواتین کی دوران ڈیلیوری ویڈیوز بنانے کا علم ہونے پر ٹیکنیشن کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا جس پر ملزم نے ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی دھمکی دی
کلینک کے مالک ڈاکٹر نے ایف آئی اے کو فوری طور پر شکایت کر ڈالی جس پر سائبر کرائم ونگ نے کرک میں چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کر لیا حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے خواتین کی بیالیس ویڈیوز ملی ہوئی ہیں۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے
Post a Comment