Thursday, May 21, 2020

عید الفطر کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں میں قید قیدیوں کے حوالے سے بہت بڑی خوشخبری سامنے آگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کردیا

 وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فیصلے سے تقریباً ایک ہزار قیدیوں کی سزائیں معاف ہوں گی، انسداد دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ 6 ماہ سے کم سزا والے قیدی سی آر پی سی کی دفعہ 401 کے تحت سزاؤں میں معافی کے حقدار ہوں گے

عثمان بزدار کے فیصلے کے مطابق 75 فیصد سے زائد سزا کاٹنے والی قیدی خواتین جن کو ماضی میں سزا نہ ملی ہو ان کو بھی سزاؤں میں معافی ملے گی ایک سال قید یا کم سزا کے تحت جیلوں میں بند خواتین اور بچوں کی سزائیں بھی معاف کردی جائیں گی

جرمانے اور دیت وغیرہ ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھنے والے ایسے قیدی جو اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں ان کی سزائیں بھی معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان پریزن رولز 1978 کی شق 216 کے تحت قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only