Saturday, May 23, 2020

انا للہ وانا الیہ راجعون پاکستان کی بہت بڑی روحانی شخصیت آج صبح دنیا سے پردہ فرما گئے

عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت، محب العلم والعلماء  پیر طریقت رہبر شریعت حضور خواجہ ابوالخیر پیر محمد عبد اللہ جان صاحب قدس سرہ العزیز بانی و سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آبادشریف  آج 29 رمضان المبارک صبح داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ،
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

 حضرت پیر صاحب ؒ کی نماز جنازہ آج 23 مئی 2020ء بمطابق 29 رمضان المبارک  رات 10 بجے دربار عالیہ مرشد آباد شریف کوہاٹ روڈ پشاور میں ادا کی جائے گی۔

  حضرت پیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کوادارئہ ضیاءالعلوم کے ساتھ بڑا اُنس تھا ، صوبہ سرحد اور قبائلی علاقہ جات کے درجنوں مریدین و متوسلین کو دینی علوم حاصل کرنے کے لیے ضیاء العلوم میں بھجوایا ۔ اور مکمل سرپرستی فرمائی ، آج ان کے فرستادہ دین متین کے عالم و فاضل اور مبلغ ہیں ۔

جب تک حضرت پیر صاحب کی صحت جسمانی بحال رہی ہر سال جامعہ کے جلسہ تقسیم اسناد و دستارفضیلت کے موقع پر بنفس نفیس شرکت فرماتے اور اپنے پند و نصائح سے فارغ التحصیل علماء کو سرفراز فرماتے ۔

استاذنا الکریم حضرت شیخ الحدیث ابوالخیر پیر سید حسین الدین صاحب زید مجدہ کے ساتھ بہت گہری محبت و مودت تھی ۔ ھر دو کے درمیان دلوں کو دلوں سے راہ ھونے کے سینکڑوں مناظر ھماری نگاھوں کی سامنے ہیں ۔ اھل علم اور طلبہ کے ساتھ بڑی شفقت فرمایا کرتے تھے ، مجھ ناچیز پر آپ کی نگاہ شفقت رھتی اکثر طلب فرمایا کرتے تو حاضری و دست بوسی کا شرف ملتا ، دعاؤں اور بے پناہ عنایات کا سلسلہ ھوتا ۔

 اللہ تعالیٰ  حضرت پیر صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کو اعلیٰ علیین میں منصب علیا سے سرفراز فرمائے اور اہل سنت بالخصوص آستانہ عالیہ مرشد آباد کے جملہ متوسلین کو صبرجمیل  و اجر جزیل عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ


Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only