یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں4 سے6 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے
نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سٹاک محدود کردیا پٹرول کی قیمت کم ہونے سے پٹرول 65 سے 70 روپے فی لٹر ہو جائے گا پی ایس او کے مطابق کمپنیاں قیمتوں میں کمی کے نقصان سے بچنے کیلئے سپلائی محدود کررہی ہیں
واضح رہے کہ عید الفطر کی تعطیلات پٹرول کی قلت سے شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند رہے نجی آل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بیشتر پٹرول پمپس پر سیل معطل رہی پٹرول کے حصول کیلئے شہریوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے روز شہر کے بیشتر پٹرو ل پمپس پر پٹرول کی قلت نے شہریوں کو پریشان کردیا
Post a Comment