Tuesday, May 19, 2020

مقبوضہ جموں کشمیر، بھارتی فورسز نے 15 گھروں کو بارودی مواد سےاڑا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا

اسلام آباد : مشال ملک نے بھارتی حکومت کی درندگی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

 حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مودی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشئی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے آپریشن کی آڑ میں دو کشمیریوں کو شہید کردیا اور بھارتی فورسز نے پندرہ گھروں کو بھی بارودی مواد سے اڑا دیا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برداری کشمیریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہے، اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے قتل پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

اس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا تھا کہ 5 مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only