حضرت فواد جیت گیا......
صاحبو فواد چوہدری کا مؤقف تھا کہ کیلنڈر کے مطابق عید ہو
ہمارا(سب اہل اسلام کا) مؤقف تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق
چاند کی رویٹ پر عید ہوگی
اب چاند دیکھنے کی شہادتیں ملیں ان کی تصدیق کی گئی ان لوگوں سے بیانِ حلفی لیا گیا
اور عید کا اعلان کر دیا گیا
اب آپ فیصلہ کریں کہ کون جیتا ہے؟؟؟
بنیادی طور پہ ہار جیت کا مسئلہ نہیں مسئلہ یہ ہے ایک بندہ جس کا شعبہ ہی اور ہے وہ دوسرے شعبہ میں "حسبِ توفیق" ٹانگیں گھساتا ہے آخر کیوں؟؟؟
دوسرا آج کے عید کے اعلان نے کئی طرح کے باطل اور من گھڑت الزامات کے محلات بھی زمین بوس کر دئے
کوئی کہتا تھا کہ بلوچستان والوں کی گواہی نہیں لی جاتی
آج انہیں کی گواہی پر عید کا اعلان کیا گیا......
کوئی کہہ رہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ عید نہیں کرتے ان سے دشمنی ہے
یہ الزام بھی فنا ہوا....
جبکہ اس سے قبل کئی بار سعودیہ اور پاکستان میں اکٹھی عیدیں ہو چکی ہیں
یہود و نصاریٰ کا نمک خوار میڈیا کہتا تھا مفتی منیب الرحمن صاحب ضدی ہیں
ان کو بھی منہ کی کھانی پڑی اور ثابت ہوا کہ وہ ضدی نہیں بلکہ اصول پہ سختی سے عمل کرنے والے ہیں
آخری بات کہ اتنی لیٹ؟؟؟ اسکا سادہ سا جواب ہے کہ پورے ملک سے کہیں کوئی شہادت نہیں صرف بلوچستان کے ایک علاقے سے شہادتیں آئیں تو ان پہ غور کرتے... تحقیق و تصدیق کرتے کچھ وقت درکار تھا
کون جیتا کون ہارا یہ فیصلہ قارئین آپ فرمائیں......
Post a Comment