*آپ کو یاد ہوگا*
*از قلم حافظ محمد زبیر*
👇👇👇👇
جب اپوزیشن میں تھا تو عمران نیازی کہتا تھا سریف خاندان نے پنجاب پولیس کو اپنا ذاتی ملازم بنا رکھا ہے جب ہماری حکومت آئے گی تو ہم پولیس کے محکمے کو بہتر کریں گے اور پولیس کو عوام کا خادم بنائیں گے ہم دیکھ رہے ہیں کہ نیازی کو وزیر اعظم بنے ہوئے تین سال گزرنے والے ہیں مگر پولیس کا محکمہ پہلے سے زیادہ بدنام اور آوارہ ہو گیا ہے اس کا اندازہ پولیس کی طرف سے فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کرنے والی سنی عوام جو احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل ہوئی تھی ان کو جان سے مارنے زخمی کرنے،تشدد کرنے،تیزاب پھینکنے اور مظاہرین پر بکتر بند گاڑی تک چڑھانے کے واقعات سے لگایا جا سکتا ہے۔پولیس کے اپنی ہی عوام کے ساتھ اس دہشتگردانہ رویے کی نہ پہلے کوئی سزا ملی ہے نہ اب ملے گی کیونکہ اگر پولیس کو غلیظ دھندہ کرنے پر سزائیں ملنے کا کام شروع ہوگیا ہے تو پولیس والے اپنے آقاؤں کا غلط حکم نہیں مانیں گے قانون کے تابع رہ کر کام کریں گے تو پھر حکمرانوں کا اپنے مخالفوں کو پولیس جیسے ریاستی اداروں کو استعمال کر کے دبانے کا سلسلہ بند ہو جائے گا تو ثابت ہوا کہ ہمارے حکمران خود ہی اس محکمے کو ٹھیک نہیں کرنا چاہتے اور پولیس والے ٹھیک ہونا نہیں چاہتے عوام جائے بھاڑ میں
Post a Comment