Sunday, March 28, 2021

حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فارمولا بنانا ہوگا ڈاکٹر شاہد حسن

 

صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک پنجاب ڈاکٹر محمد شاہد حسین نے کہا ہے کہ سانحہ نشتر پارک کے زخم اب بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں ختم نبوت کے تحفظ کی آواز کا اٹھنا میلاد مصطفیٰ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کے شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہےے

 حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فارمولا بنانا ہوگا، حکمران مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ملک کی بڑی سیاسی مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں مہنگائی نے غریب کی زندگی میں مشکلات اور گربت میں اضافہ کیا ہے، دعوؤں سے ملک ترقی نہیں کرتا حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہونگے شب برأت پر ملک بھر میں قبرستانوں کے باہر زائرین کی سہولت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ مقدس شب میں کورونا وباء سے نجات ملکی سلامتی و معاشی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، شب برأت میں دعائیں مقبولیت پر پہنچتی ہیں گناہ گار کی بخشش اور پورے سال کا رزق تقسیم ہوتا ہے، زندگی و موت کے فیصلے کئے جاتے ہیں،  کورونا کی آڑ میں مزارات کو بند کرنا حکومت کا درست فیصلہ نہیں ہے، مزارات اولیاء کو ایس او پیز کے تحت کھلا رکھا جائے، کورونا وباء کی روک تھام کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں، مزارات اولیاء پر لوگ فاتحہ و دعا کر کے جاتے اور آتے رہتے ہیں، افرادی رش کم ہوتا ہے،  حکومت فوری طور پر مزارات اولیاء کھولنے کا نوٹیفکشن جاری کرے بار بار بتا چکے ہیں، مزارات اولیاء امن و سلامتی اور روحانیت کے مینار ہیں

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only