Tuesday, October 27, 2020

محکمہ وائلڈ لائف کی بڑی کاروائی ملزمان گرفتار

 

 محکمہ وائلڈ لائف چکوال کا شکاریوں کے خلاف ایکشن، شکاری رنگے ہاتھوں  گرفتار،ملزمان کو 170000جرمانہ

چکوال(راجہ عبدالغفار ممبر چکوال جرنلسٹ فورم)ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کی ہدایت پر چکوال کے علاقوں میں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،مخبر کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف ٹیم نے کاروائی کی اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج غلام رسول اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شکاریوں پر ریڈ کیا

 اور شکاریوں سے شکار کا سامان اعلی نسل کے ذبح شدہ جانور ضبط کر کے ملزمان کو چالان کیا تفصیلات کے مطابق شکاریوں سے شکار کا سامان،ہتھیار اور شکار کیے ہوئے جانور برآمد کر لیے اور ملزمان کو 170000 روپے جرمانہ عائد کیا  عوامی حلقوں نے ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only