Tuesday, October 27, 2020

✍ *سلسلہ صحت و علاج*

 

 *پستہ کے حیران کن طبی فوائد*

پستے میں صحت کے لیے فائدہ مند چکنائی اور پروٹین، فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہےاس کے ساتھ ساتھ اس میں متعدد اہم اجزاء بھی ہوتے ہیں جس کو کھانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے کے ساتھ دل اور معدے کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہےاس کا استعمال 7 ہزار قبل مسیح سے لوگ کررہے ہیں اور آئس کریم اور مختلف میٹھے پکوانوں میں بھی اس کو شامل کیا جاتا ہے۔


صحت کے لیے فائدہ مند غذائی اجزا سے بھرپور:

پستے بہت زیادہ پرغذائیت ہوتے ہیں جس کے 28 گرام مقدار یا 49 دانوں میں درج ذیل غذائی اجزا جیسے 159 کیلوریز، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 3 گرام فائبر، 6 گرام پروٹین، 13 گرام چکنائی (90 فیصد ان سچورٹیڈ فیٹس)، پوٹاشیم کی روزانہ درکار مقدار کا 6 فیصد حصہ پوٹاشیم، فاسفورس کی روزانہ درکار مقدار کا 11 فیصد حصہ، وٹامن بی سکس کی روزانہ درکار مقدار کا 28 فیصد حصہ، تھایامین کی روزانہ درکار مقدار کا 21 فیصد حصہ، کاپر کی روزانہ درکار مقدار کا 41 فیصد حصہ، میگنیز کی روزانہ درکار مقدار کا 15 فیصد حصہ موجود ہوتا ہے اسی طرح پستے وٹامن بی 6 سے بھرپور غذاﺅں میں سے بھی ایک ہے وٹامن بی 6 متعدد جسمانی افعال بشمول بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور ہیموگلوبن بننے وغیرہ کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

Post a Comment

مشہورموضوعات

...
آپکی پسند کےمطابق چیزیں

Whatsapp Button works on Mobile Device only